ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد ٹوئٹر کے شریک بانی  جیک ڈورسی کو بھاری نقصان 

ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد ٹوئٹر کے شریک بانی  جیک ڈورسی کو بھاری نقصان 
ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد ٹوئٹر کے شریک بانی  جیک ڈورسی کو بھاری نقصان 
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاک انکارپوریشن کے شریک بانی جیک ڈورسی کی مجموعی مالیت کو ہنڈنبرگ ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ کے بعد شدید  نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ کمپنی نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کو نظر انداز کیا۔ ڈورسی کی دولت میں جمعرات کو 526 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جو مئی کے بعد ان کی ایک دن کی بدترین کمی ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 11 فیصد کمی کے بعد اب ان  کی مالیت 4.4 ارب  ڈالر ہے۔

ہنڈن برگ نے جمعرات کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بلاک نے یوزر میٹرکس میں اضافہ کیا ، اور یہ کہ اس کا  سٹاک خالص طور پر  65  سے 75 فیصد  کم ہے ۔ کمپنی نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ شارٹ سیلر ہنڈن برگ  کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔

جیک ڈورسی جو کہ ٹوئٹر کے شریک بانی بھی ہیں، کی دولت کا بڑا حصہ بلاک انکارپوریشن میں ہے۔ بلومبرگ ویلتھ انڈیکس کا تخمینہ ہے کہ فرم میں ان کے حصص کی مالیت3  ارب ڈالر  ہے، جب کہ ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی میں ان کی پوزیشن کی مالیت 388 ملین ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ ہنڈن برگ فرم نے اس سال کے شروع میں  بھارت کے گوتم اڈانی اور ان کی سلطنت کے بارے میں تحقیقات جاری کیں، جس کی وجہ سے ان کی کمپنیوں کے سٹاک گر گئے اور ان کی مجموعی مالیت سے دسیوں ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اڈانی  جو کسی وقت دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص تھا، اب بلومبرگ کے دولت کے انڈیکس میں 60.1  ارب  ڈالر  کے ساتھ 21 ویں نمبر پر ہے۔