غلام مرتضیٰ جتوئی کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے پولیس کانوشہروفیروزمیں چھاپہ

غلام مرتضیٰ جتوئی کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے پولیس کانوشہروفیروزمیں چھاپہ
غلام مرتضیٰ جتوئی کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے پولیس کانوشہروفیروزمیں چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہروفیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ڈی اےرہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کے صاحبزادے بلال جتوئی کی گرفتاری کےلیے جتوئی ہاؤس پر چھاپا مارا  گیا۔

نوشہروفیروز پولیس کے مطابق جتوئی ہاؤس پر گزشتہ رات چھاپا مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن 2004ء کے دن فائرنگ میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جس کا مقدمہ درج ہے، جس میں غلام مرتضیٰ جتوئی کے صاحبزادے بلال جتوئی و دیگر نامزد ہیں۔بلال جتوئی نے تاحال ضمانت نہیں کرائی، وہ پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہے۔

نوشہروفیروز پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی کےجاں بحق ہونے پر مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقامی کا نشانہ بنایا جا رہا ہےجھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پیر پگارا سے مل کر آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔