دورہ پاکستان ، کینیا کرکٹ ٹیم نے شیڈول طے کرلیا

دورہ پاکستان ، کینیا کرکٹ ٹیم نے شیڈول طے کرلیا
دورہ پاکستان ، کینیا کرکٹ ٹیم نے شیڈول طے کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول طے کرلیاہے اور مہمان ٹیم اس سلسلے میں 11دسمبرکو لاہور پہنچے گی اور21دسمبر تک قیام کرے گی جبکہ پاکستان انڈر19ٹیم چار دسمبر سے کینیا کے دورے پر روانہ ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق کینیا کی ٹیم اور پاکستان اے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے اور پانچوں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی حصہ نہیں لے گااور میچز 13,15,16,18اور 20دسمبر کوہوں گے ۔

مزید :

کھیل -