صنعتی علاقوں کو پانی کی فراہمی، مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی

صنعتی علاقوں کو پانی کی فراہمی، مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر سائٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے صنعتی علاقوں کو درپیش پانی کی قلت دور کر نے کے لئے واٹر بورڈ کے سربراہ اور نمائندہ صنعتکارو ں پر مشتمل مانٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے اور وا ٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مانٹرنگ کمیٹی کے ٖفیصلوں پر عملدرآمد کر نے کے لئے ترجیحی اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ صنعتی علاقوں کی پانی کی ضروریا ت پوری کر نے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرے۔ کمشنر نے کہا وزیر اعلی سندھ سید قام علی شاہ کی خصوصی ہدایت ہے کہ صنعتی ترقی کے لئے صنعتی علاقوں کی پانی کی ضرورت کو پوراکر نے کے لئے ہرممکنہ اقدامات عمل میں لائیں جائیں صنعتکار وں کو سہولت کی فراہمی صنعتی ترقی کی کوششوں کے مترادف ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ مانٹرنگ کمیٹی کے قیام سے سائٹ میں پانی کی فراہمی کے اقدامات پر علمد رآمد کے اقدامات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ قائم کی جانے والی مانٹرنگ کمیٹی میں مینجنگ ڈائریکڑ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، صدر ایوان صنعت وتجار ت کراچی یونس بشیر اور ایوان صنعت و تجار ت اور سائٹ ایسو سی ایشن کے سابق صدور ہارون فاروقی اور مجید عزیز کو شامل کیا گیا ہے ۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائٹ میں پانی کی تقسیم کی نگرانی کرے گی ۔واٹر اینڈ سیویج بورڈ کی روزانہ پانی کی تقسیم کی تفصیلات کا ریکارڈ رکھے گی اور چیک کرے گی ۔پانی کی یکساں تقسیم میں سائٹ لیمٹڈ کی مد د کر ے گی۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی فوری نوعیت کے مسئلہ کی نشاندہی اور اس کے حل کے لئے فوری طور پر سائٹ ایسو سی ایشن کے چیرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر کو رپورٹ کر ے