نسیم شاہ سے کم اوور کیوں کروائے گئے؟ سابق کرکٹرز کی تنقید کے بعد بالآخر وقار یونس بھی بول پڑے

نسیم شاہ سے کم اوور کیوں کروائے گئے؟ سابق کرکٹرز کی تنقید کے بعد بالآخر وقار ...
نسیم شاہ سے کم اوور کیوں کروائے گئے؟ سابق کرکٹرز کی تنقید کے بعد بالآخر وقار یونس بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت نسیم شاہ کو کم اوور کرانے کو دئیے گئے کیونکہ ہم ان کے بارے میں بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ کم عمر ہیں اور بہت تیزی سے گیند کراتے ہیں اس لئے ہم ان پر زیادہ باﺅلنگ کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہیں ہم انہیں بہت احتیاط کے ساتھ کھلانا چاہتے ہیں۔
وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ سے کم باﺅلنگ کرانے کا فیصلہ کپتان کا تھا اور میرا خیال ہے کہ ان کا فیصلہ درست تھا کیونکہ نسیم شاہ وکٹیں لینے والے باﺅلر ہیں، اور یہ ان کا پہلا ٹیسٹ تھا، اس لئے کپتان نے ان سے محتاط انداز میں اوورز کرائے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ برسبین میں کھیلا گیا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -