لاہورہائیکورٹ بہاولپور بینچ، ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس،ٹیکس وصولی کےخلاف درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت کو نوٹس

لاہورہائیکورٹ بہاولپور بینچ، ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس،ٹیکس وصولی کےخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈنینس کے تحت ٹوبیکو سیس(تمباکو ٹیکس) کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پروفاق اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دئیے۔عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹوبیکو سیس(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )

 (تمباکوٹیکس)وصولی کو عدالتی فیصلہ سے مشروط کردیا۔لاہور ہائیکورٹ بہاولپوربنچ میں مسٹر جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے درخواست گذار عصمت خان کی جانب سے پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈنینس1968کے تحت ٹوبیکو آرڈنینس قواعد و ضوابط اور سیس(ٹیکس) وصولی کے دائر ہ اختیار کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گذار کے وکیل فیض رسول جلبانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور انکے ہمراہ باسِط نواز خان گوپانگ، عثمان نواب اور سیف الرحمن حفیظ ایڈووکیٹ نے عدالت میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈنینس1968کے تحت ٹوبیکو سیس قواعد و ضوابط اور سیس وصولی کے دائر ہ اختیارکے حوالے سے دلائل دئیے۔عدالت نے وفاق کی جانب سے ٹوبیکوسیس(ٹیکس) وصولی کو درخواست کے حتمی فیصلہ سے مشروط کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت کونوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 13دسمبر تک ملتوی کر دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گذار کے وکیل فیض رسول جلبانی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت تمباکو پر ٹیکس عائد نہیں کر سکتی کیونکہ یہ صوبوں کا اختیار ہے۔