ماتحت عدالتوں میں ٹاﺅٹ مافیا کاراج ، جعلی مچلکوں پر رہائی کے بعد 500ملزم غائب

ماتحت عدالتوں میں ٹاﺅٹ مافیا کاراج ، جعلی مچلکوں پر رہائی کے بعد 500ملزم غائب
ماتحت عدالتوں میں ٹاﺅٹ مافیا کاراج ، جعلی مچلکوں پر رہائی کے بعد 500ملزم غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں ٹاﺅٹ مافیا کا راج ،مبینہ طور پرجعلی مچلکوں پرضمانتیں کرواکر مفرور ہونے والے 500اشتہاری ملزمان کے سیشن کورٹ سمیت تینوں کچہریوں نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،فاضل جج صاحبان نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کی ہے کہ ان ملزمان کوفوری گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ التواءمیں پڑے زیرسماعت مقدمات کو نمٹایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق ماتحت عدالتوں سے 500ملزم جن میں منشیات کے ملزموں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جعلی مچلکوں پر ضمانتیں کراکر فرار ہوگئے۔عدالتوں نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں اور کیسوں کو ملزموں کی گرفتاری تک داخل دفتر کردیا۔ لاہور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او زکو حکم دیا گیا ہے کہ عدالتی اشتہاریوں کو جلد سے جلد گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔اس حوالے سے وکلاءپاکستان بار کونسل کے کوارڈینیٹرمدثر چودھری ،مجبتی چودھری ، مرزا حسیب اسامہ اور ارشاد گجر کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں ٹاﺅٹ مافیا کا راج ہے جو بھاری معاوضے پر مچلکے اپنے ناموں سے بطور ضامن جمع کرادیتے ہیں، ضمانت ناموں کے ساتھ جو مکانوں یا پلاٹوں کی رجسٹریاں لگی ہوتی ہے وہ اصل نہیں ہوتیں لیکن دھوکہ دے کر ملزم کی ضمانت کرادیتے ہیں اس کا علم بعد میں اس وقت ہوتا ہے جب ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوتا، وکلاءکا کہنا تھا کہ عدالتوں میں مچلکے جج صاحبان کو خود چیک کرنے چاہییں۔

ذرائع کے مطابق ٹاﺅٹ مافیا رجسٹری برانچوں سے مکان اور پلاٹوں کی رجسٹریاں مبینہ طور پرچوری کرلیتے ہیں ،بعد میں رجسٹری سے پہلا صفحہ پھاڑ کر نیا لگا لیتے ہیں جس سے کسی کو شک نہیں گزرتا،بعد میں ملزم کے نہ آنے پر تصدیق کرائی جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اصل مالک کوئی اور ہے ۔

مزید :

لاہور -