پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ ذیشان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر ذیشان محسود نے ہائی نیز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے 30 سیکنڈز میں 100 ہائی نیز کا چیلنج ریکارڈ ذیشان محسود نے بڑے مارجن 126 ہائی نیز کر کے توڑ دیا۔ذیشان محسود ورلڈ لیول پے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ ذیشان محسود ایمیچور ایم ایم اے ساؤتھ ایشیئن لیول پے ٹاپ رینک پر ہیں۔
پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ زیشان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
— Irfan Mehsood (@irfanmehsoodgwr) October 25, 2023
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر زیشان محسود نے ہائی نیز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
گینیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے 30 سیکنڈز میں 100 ہائی نیز کا چیلنج ریکارڈ
زیشان محسود نے 126 کرکے توڑ دیا pic.twitter.com/sDy16iSlU4
خیال رہے کہ ذیشان محسود 80 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ عرفان محسود کے چھوٹے بھائی ہے۔ عرفان محسود کے اب تک 15 شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ عرفان محسود کا کلب اب تک 113 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکا ہے۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔