پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے "ورک فرام ہوم" کرنے والے ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کروانا چاہتے ہیں:فیصل کریم کنڈی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر "ورک فرام ہوم" کرنے والے ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کروانا چاہتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خود جلوس لے کر نہیں آتے، سارے جلوس کے پی سے آتے ہیں، یہ لوگ وفاق اور کے پی پولیس کی تکرار چاہتے ہیں۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے وقت کہا جا رہا تھا کہ ہم چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے یہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ڈرافٹ پر عمل کیا آخر میں پی ٹی آئی نے اپنے ڈرافٹ پر یو ٹرن لے لیا، یہ چاہتے ہیں جو جسٹس انہیں پسند ہو وہ آئے۔
ایک سوال پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ نکالے ہیں تو پولیس کو چاہئے کہ انہیں گرفتار کرے۔