پاکستانی ڈرامہ ہمسفر کے مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ، اب بہت جلد ۔۔۔

پاکستانی ڈرامہ ہمسفر کے مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ، اب بہت جلد ۔۔۔
پاکستانی ڈرامہ ہمسفر کے مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ، اب بہت جلد ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ڈراموں کے چرچے تو سرحد پار تک ہیں اور پاکستان نے کئی ایسے ڈرامے بنائے ہیں جنہیں بھارتی بھی بہت شوق سے دیکھتے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں تاہم ان ڈراموں میں ایک ” وہ ہمسفر تھا “ بھی شامل ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور سی ڈرامے نے ماہرہ خان کو انڈسٹری میں اس اونچائی تک پہنچا دیا جہا ںپہنچنا بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتاہے ۔
جو لوگ یہ ڈرامہ دیکھ چکے ہیں وہ اسے فراغت کے لمحات میں دوبارہ نکال کر دیکھتے ہیں تاہم یہ ڈرامہ ” سرمد کھوسٹ “ نے لکھا تھا اور گزشتہ روز کی ان کی ٹویٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔سرمد کھوسٹ نے گزشتہ روز ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وہ ہمسفر ہے “ یعنی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ” تھا“ کی جگہ ” ہے “ کا لفظ استعمال کیا جس نے ڈراموں کے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیاہے اور اب بحث چھڑ گئی ہے کہ اس ڈرامے کا سکیول بننے جارہے جو کہ جلد ہی نشر کیا جائے گا۔


سرمد کھوسٹ کے ٹویٹر پر شائقین نے سوالات کا امبار لگا دیا ہے ، حفضہ نامی صارف نے پوچھا کہ ” اوہ میرے خدایا ، کیا ہمسفر کا دوسرا پارٹ آ رہاہے ؟؟ مہربانی کر کے ہاں کہیے گا ۔“ اس ٹویٹ سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ لوگوں میں کتنی خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔


کرپالی نامی صارف نے تو سرمد کھوسٹ سے موقع پا کر سفارش ہی کر دی کہ ” مہربانی کر کے انہیں ایک مرتبہ پھر سے ایک ساتھ کاسٹ کریں ۔“


ایک صارف کا کہناتھا کہ ” کیا ہو رہاہے ؟ پلیز انہیں ایک مرتبہ پھر اکھٹا کر دیں ، ان دونوں کے زیادہ ڈرامے ہمارے پاس نہیں ہیں ۔“


ایک صارف کا کہناتھا کہ ” کیا پھر سے ہم کچھ بہترین کی امید لگا لیں ۔“


یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ” وہ ہمسفر تھا “ کے مصنف سرمد کھوسٹ نے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی تردید نہیں کی ہے جس کے باعث صارفین ان کے ٹویٹ کو مثبت لے رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح -