اسلامیہ یونیورسٹی، برانی ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور برانی ایگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال ہارٹیکلچر کے شعبہ میں تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں اور مشترکہ منصوبوں کے لیے(بقیہ نمبر16صفحہ5پر)
اشتراک عمل کرینگے۔ اس مقصد کے لیے آج ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور محمد رفیق ڈوگر ڈائریکٹر برانی ایگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر محمد نفیس موجود تھے۔بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور محمد رفیق ڈوگر ڈائریکٹر برانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال نے بغداد االجدید کیمپس میں موسم برسات میں جاری شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور پودے لگائے۔
دستخط