وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی کی نااہلی سے متعلق درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر

وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی کی نااہلی سے متعلق درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر
وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی کی نااہلی سے متعلق درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت پیرکو ہوگی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے جبکہ عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب سے درخواست گزار نے موقف اختیار کرر کھا ہے کہ سابق صدر آصف علی زداری اور فواد چوہدر ی کے خلاف کیس کے حقائق مختلف ہیں اس لئے وفاقی وزیر کے نااہلی کیس کو آصف زرداری کے کیس سے الگ کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھانے کا الزا م ہے۔

مزید :

قومی -