ساڑھی پہننے پر خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں دہلی کے ایک ریسٹورینٹ میں ساڑھی زیب تن کرنے کے باعث داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ حال ہی میں دہلی کے ایکولا دہلی نامی ریسٹورینٹ میں پیش آیا جہاں ریسٹورینٹ کے عملے کی جانب سے خاتون کو صرف اس لیے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روکا گیا کیوں کہ وہ ساڑھی پہنی ہوئی تھیں۔
ٹوئٹر پر بھارت کے ایک ریسٹورینٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو ریسٹورینٹ کے عملے سے الجھتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔
Saree is not allowed in Aquila restaurant as Indian Saree is now not an smart outfit.What is the concrete definition of Smart outfit plz tell me @AmitShah @HardeepSPuri @CPDelhi @NCWIndia
— anita choudhary (@anitachoudhary) September 20, 2021
Please define smart outfit so I will stop wearing saree @PMishra_Journo #lovesaree pic.twitter.com/c9nsXNJOAO
ویڈیو میں سناجاسکتا ہے کہ خاتون ریسٹورینٹ کے عملے سے کہہ رہی ہیں مجھے دکھایا جائے کہ کہاں لکھا کہ ساڑھی پہن کر ریسٹورینٹ میں داخلے کی اجازت نہیں۔
خاتون کے استفسار پر ریسٹورینٹ کے عملے میں شامل ایک خاتون نے بتایا کہ میڈم ہم صرف جدید لباسوں کی ہی اجازت دیتے ہیں اور ساڑھی سمارٹ پہناووں میں نہیں آتی۔