بھارتی وزیراعظم کی واشنگٹن آمد پرسکھوں کا ہوٹل کے باہر احتجاج

بھارتی وزیراعظم کی واشنگٹن آمد پرسکھوں کا ہوٹل کے باہر احتجاج
بھارتی وزیراعظم کی واشنگٹن آمد پرسکھوں کا ہوٹل کے باہر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پرسکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں تاہم وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کیلئے واشنگٹن پہنچے ہیں۔نریندر مودی واشنگٹن کے ولارڈ ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جس کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کے دوران سکھ فارجسٹس کمیونٹی نےخالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔

دوسری جانب بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر بائیڈن انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں۔امریکی اخبار کے مطابق چین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا بھارت کا ساتھ چاہتا ہے اور صدر جو بائیڈن کسی روک ٹوک کے بغیر مودی سے قربت بڑھاکر ٹرمپ اور اوباما کی غلطی دہرا رہےہیں۔امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون نے بھارت میں جمہوری اقدار کے احترام پر زور دینے کا مطالبہ کیا۔