ایل این جی کیس: نیب نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی ضمانت کو چیلنج کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی لیکیفائڈ نیچرل گیس( ایل این جی) کیس میں ضمانت کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔احتساب بیورو کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں مرکزی ملزم ہیں اور انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے جبکہ احتساب بیور و کے پاس سابق وزیر اعظم کے خلاف ٹھوس شواہد موجو د ہیں تاہم ہائیکورٹ نے شاہد خاقان کے خلاف شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا ہے۔
نیب کی اپیل میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت کے فیصلوں کے اپیل منظور کی جائے اور شاہدخاقان کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔