15سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے 33میں سے 28 ملزمان گرفتار

15سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے 33میں سے 28 ملزمان گرفتار
15سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے 33میں سے 28 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 33میں سے 28افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ المناک واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا ہے جہاں ایک ملزم نے اس لڑکی کے ساتھ دوستی کی اور اس کے ساتھ جنسی تعلق کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں اس شیطان صفت شخص نے یہ ویڈیو دیگر 33لوگوں کو دی اور وہ سب بھی لڑکی کو بلیک میل کرکے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ان تمام درندوں نے رواں سال جنوری سے ستمبر تک لڑکی کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ 
گزشتہ ہفتے بالآخر لڑکی نے تنگ آ کر پولیس کو رپورٹ کر دی جس کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ایڈیشنل کمشنر پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان لڑکی کو ممبئی کے مختلف علاقوں میں لیجا کر بار بار جنسی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ لڑکی کو سب سے زیادہ ممبئی کے گردونواح میں واقع دیہی علاقوں بدلہ پور، دومبیولی، مرباد اور ربالے میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اکثر ملزمان کی16سے 23سال کی عمر کے طالب علم ہیں۔ لڑکی ان تمام ملزمان کو جانتی ہے اور اس نے تمام کے نام پولیس کو درج کرائے ہیں۔