ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کیا جائے گا, سراج الحق نے بڑا اعلان کردیا
دیر بالا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر بل میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کا جائے گا۔
نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلی کیلئے تجاویز دیں ، پہلے سود اور اب یہ بل کے معاملے پر ہمارا نظام سے جھگڑا ہے ۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ بلاول ، شہباز شریف اور نہ ہی عمران خان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر بولے ، یہ سب امریکی غلام ہیں ۔