بلی، کتا یا طوطا: ستارے کی مناسبت سے کونسا پالتو جانور رکھنا چاہیے؟

بلی، کتا یا طوطا: ستارے کی مناسبت سے کونسا پالتو جانور رکھنا چاہیے؟
بلی، کتا یا طوطا: ستارے کی مناسبت سے کونسا پالتو جانور رکھنا چاہیے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ستاروں سے ہفتے یا دن بھر کے کام کاج کے حوالے سے جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق جیسے ہم اپنے روزگار، شادی اور کاروبار کے بارے میں ستاروں کو پڑھنا پسند کرتے ہیں ویسے ہی پالتو جانور رکھنے والے افراد اب اپنے برج کی مناسبت سے پالتو جانور کے متعلق جان سکتے ہیں۔
برج حمل:برج حمل کے لوگ بہت متحرک، مہم جو اور بے ساختہ ہوتے ہیں، جن کیلئے ایک کھیل کود پسند کرنے والا کتا پالتو جانور کے طور پر بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اگر وہ کتا پالنا چاہتے ہیں تو لیبراڈور ریٹرائیور سمیت بارڈر کولی نسل کا کتا پالیں۔
برج ثور:ایسے افراد صبر تحمل والے لوگ ہوتے ہیں، جو زندگی میں سادگی اور پرسکون رہنے کو پسند کرتے ہیں، ایسے افراد کیلئے پالتو جانور کے طور پر بلی کو رکھا جاسکتا ہے۔
برج جوزا:برج جوزا والے افراد بہت زندہ دل اور باتونی ہوتے ہیں، یہ افراد ایسے جانور رکھنا پسند کرتے ہیں جن کے ساتھ باتیں کر سکیں۔
ایسے افراد طوطا پال سکتے ہیں جو زیادہ بولتا ہے، یہ جاندار ان کی شخصیت کی مناسبت سے بہترین ہے۔
برج سرطان:ایسے افراد بہت جذباتی اور ہمدرد ہوتے ہیں اور انہیں ایسا پالتو جانور رکھنا چاہیے جو سکون فراہم کرسکے۔اگر ایسے افراد پالتو جانور رکھنا چاہتے ہیں تو وہ ایک کتا رکھ سکتے ہیں۔
برج اسد:برج اسد کے لوگ بہت دلچسپ ہوتے ہیں، ایسے افراد بہت ڈرامائی اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں، جن کیلئے بلی ایک بہتر پالتو جانور ہو سکتی ہے کیونکہ بلی کو بھی لاڈ پیار کرنا پسند ہوتا ہے جو اپنے مالک سے خوب نخرے اٹھواتی ہے۔

برج سنبلہ:عملی اور تجزیاتی خوبیوں سے بھرپور افراد صفائی پسند اور منظم بھی ہوتے ہیں، ایسے افراد چوہا یا مچھلی کو پالتو جانور کے طور پر رکھ سکتے ہیں کیونکہ ایسے جانوروں کو بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی۔
برج میزان :برج میزان کے لوگوں کو خوبصورتی، میوزک اور زندگی میں امن پسند ہوتا ہے، تو یہ Love birds (طوطے کی نسل) سے اپنی محبت کا اظہار کر سکتے ہیں کیونکہ یہ مختلف اور شوخ رنگوں کے ہوتے ہیں جو آنکھوں کو بھلے محسوس ہوتے ہیں۔
برج عقرب:شدید احساسات، خفیہ اور جذباتی خصوصیت کے حامل افراد کیلئے بلی ایک اچھا پالتو جانور ہو سکتی ہے۔ 
برج قوس:اس برج میں پیدا ہونے والے افراد خوش قسمت اور ہر کام کو آسانی سے کرنے والوں میں تصور کئے جاتے ہیں، ایسے افراد بہت جوش و جذبے سے بھرپور اور سفر کرنے کو پسند کرتے ہیں۔
ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ ایک اچھی نسل کا کتا رکھ سکتے ہیں جو ان کے ساتھ کھیل کود میں ہر وقت ساتھ رہے گا۔
برج جدی:برج جدی والے افراد اپنے کام کو بہت سنجیدگی سے کرتے ہیں اور اپنی پروفیشنل زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں تو ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ ایسے جانور رکھیں جن پر ان کا زیادہ ٹائم ضائع نہ ہو۔
برج دلو:برج دلو والے افراد زندہ دل ہوتے ہیں اور ذہانت میں بھی تیز ہوتے ہے اسی لیے ان کو چاہیے کہ وہ ذہین طوطے کا انتخاب کریں۔
برج حوت:اس برج کے لوگ بہت منفرد ہوتے ہیں، یہ دوسروں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت جذباتی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور یہ ایسے جانوروں کا انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں، جو انہیں جذباتی طور پر جوڑتے ہیں۔اسی لئے ایک بہترین نسل کا کتا ان کیلئے پالتو جانور ہوسکتا ہے جبکہ ان کے برج کے مطابق یہ مچھلی کو بھی اپنا پالتو جانور رکھ سکتے ہیں۔