جوئے ایپ کی پروموشن،تین یوٹیوبرز کیخلاف مقدمات درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تین یوٹیوبرز رجب بٹ، انس علی اور حریرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی اے نے جوئے کی ایپ کی پرموشن کرنے پر ملزمان کو حاضر نہ ہونے پر ریڈ نوٹس جاری کئے تھے تفصیلات کیمطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے ڈائریکٹر اشمت کمال کی سربراہی میں کاروائی کے دوران یوٹیوبرز رجب بٹ،انس علی اور ہریرہ کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کے بعد حاضر نہ ہونے پر ایف ائی آر درج کر لی ملزمان پر جوئے کی ایپ کی پرموشن کرنے جیسی سنگین نتائج کے تحت مقدمہ درج ہوا۔دوسری جانب بیٹنگ ایپس پروموشن کیس میں یوٹیوبرز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سوشل میڈیا پر بیٹنگ ایپس کی پروموشن کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔