پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی

  پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی،گزشتہ 3ہفتوں میں صوبہ بھر میں 5لاکھ سے زائد شہری  لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کیمطابق گزشتہ 3ہفتوں میں 1لاکھ 70ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے،1لاکھ 61ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔رواں ماہ1لاکھ 66ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

مزید :

علاقائی -