صوابی ، صاف و شفاف خیبر پختونخوا ، 133رکشہ لوڈرز اور دیگر آلات ملازمین کے حوالے 

      صوابی ، صاف و شفاف خیبر پختونخوا ، 133رکشہ لوڈرز اور دیگر آلات ملازمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            صوابی(محمد شعیب سے) ضلع صوابی میں صوبائی حکومت کی صاف وشفاف خیبرپختونخوا، وژن کے مطابق 8 کروڑ روپے کی لاگت سے زیادہ 133 رکشہ لوڈرز اور دیگر آلات بدھ کے روز ملازمین کے حوالے کیے گئے، جس کا مقصد ضلع کے دائرہ اختیار کےعلاقوں کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کے مرکزی دفتر میں محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام, صاف و شفاف خیبرپختونخوا، کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ایم این اے شہرام خان تراکئی تھے، جبکہ تقریب میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان، وزیر ٹرانسپورٹ رنگیز احمد خان اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سہیل خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں بشمول تحصیل صوابی کے چیئرمین عطاءاللہ خان اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ بلدیاتی ملازمین کو ضلع بھر میں صفائی کی عمل کو یقینی بنانے کے لیے 133 نئے رکشہ لوڈر، بیلچہ، کدال، ہینڈ کارٹ، جوتے، ٹوپی، دستانے اور صفائی کے لیے دیگر انتہائی ضروری آلات حوالے کر دیے گئے، ان ملازمین کا پورے ضلع صوابی میں صفائی مہم چلانے کے لیے نئے یومیہ اجرت کا تقرر کیا گیا ہے۔ سینئر لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ظفر نے کہا کہ یہ تمام آلات مقامی حکومت کے دیہی علاقوں کے لیے ہیں اور ٹی ایم اے ملازمین کی جانب سے شہری علاقوں کو معمول کے کام کے طور پر صاف رکھا جائے گا جیسا کہ وہ پہلے کر رہے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ کل 506 ملازمین یومیہ اجرت پر تعینات ہیں جو اپنے اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں گے۔ انہیں کچھ دن پہلے ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے بھرتی کیا تھا۔ تقریب سے سابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی ایم این اے، صوبائی وزراءحاجی عاقب اللّٰہ خان، حاجی رنگیز احمد خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف خیبرپختونخوا اس منصوبے کے تحت صوابی کی ہر ویلج کونسل میں صفائی ستھرائی کے لیے ورکرز بھرتی کیے گئے ہیں جبکہ ہر کونسل کو ایک لوڈر رکشہ بمعہ صفائی کے دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ کچرے کی باقاعدہ اور م_¶ثر طریقے سے تلفی ممکن بنائی جا سکے۔اس منصوبے کے نتیجے میں صفائی کے نظام میں بہتری آئے گی،