پشاورمیں تیسری سالانہ انٹر نیشنل لائیو سٹاک ایکسپو کا انعقاد 

    پشاورمیں تیسری سالانہ انٹر نیشنل لائیو سٹاک ایکسپو کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں تیسری سالانہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک، پولٹری و فشریز ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولٹری، فشریز اور مویشی پالنے کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، سرمایہ کار، صنعتکار اور کسان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ایکسپو میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر معروف نیوٹراسیوٹیکل کمپنی ''کلاسک نیوٹراسیوٹیکل لیبز'' کے سی ای او اجمن علی نے وزیر موصوف کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔اپنے خطاب میں فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت لائیوسٹاک، پولٹری اور فشریز کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ایسے ایکسپوز معلومات کی فراہمی اور نجی شعبے کے ساتھ روابط کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کا کسان جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی فیڈ تک رسائی حاصل کرے تاکہ اس کی پیداوار اور آمدن میں اضافہ ہو۔اس موقع پر کلاسک نیوٹراسیوٹیکل لیبز کے سی ای او اجمن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہماری کمپنی پاکستان میں نیوٹراسیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندہ ہے جو مویشیوں اور مرغیوں کے لیے قدرتی اجزاءپر مبنی فیڈ سپلیمنٹس تیار کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد کسان کو کم قیمت پر بہترین معیار کی غذائی مصنوعات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلاسک نیوٹراسیوٹیکل لیبز جانوروں کی نشوونما، قوتِ مدافعت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے سائنسی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور آئندہ سالوں میں بین الاقوامی سطح پر توسیع کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ایکسپو کے دوران مختلف کمپنیز نے اپنی مصنوعات، سروسز، تحقیقی منصوبوں اور نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی، جس میں شرکاءنے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ کلاسک نیوٹراسیوٹیکل لیبز کا اسٹال سب کی توجہ کا مرکز رہا، جہاں کسانوں اور فارمرز کو مفت مشورے اور معلوماتی مواد بھی فراہم کیا گیا۔