گاڑیوں کی فیوچرڈ نمبر پلیٹس : سندھ حکومت کی شہریوں کو نئی ہدایات

    گاڑیوں کی فیوچرڈ نمبر پلیٹس : سندھ حکومت کی شہریوں کو نئی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں کے پرانے نمبرز نئے فیوچرڈ نمبر پلیٹس میں تبدیل کروائیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ایک یاد دہانی نوٹس جاری کیا ہے جس میں اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں جن پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شہریوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام موٹر سائیکل کار اور دیگر پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیاں رکھنے والوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اگلے ماہ تک اپنے پیلے رنگ یا پرانے نمبر پلیٹ نئے فیوچرڈ نمبر پلیٹس سے تبدیل کروائیں۔محکمہ ایکسائزکے مطابق اگر مذکورہ قوانین کی پاسداری نہ گئی تو ٹریفک قوانین کے مطابق شہریوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور جنہوں نے ابھی تک پرانی سیریز کے اپنے نمبر پلیٹ سوک سینٹر سے وصول نہیں کیے پہلی فرصت میں وصول کرلیں۔ شکریہیاد رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ صوبے بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے تحت تمام گاڑی مالکان کو ایک مخصوص مدت کے اندر نئی نمبر پلیٹس خریدنے کی ہدایت دی گئی تھی۔تاہم، اب بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں پرانی نمبر پلیٹس استعمال کر رہی ہیں، ایک کے بعد ایک ڈیڈ لائن گزر رہی ہے اور شہریوں کو بھاری چالان اور گاڑیاں ضبط کیے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ نمبر پلیٹس کی یہ اچانک تبدیلی خصوصا کراچی کے شہریوں کے لیے ایک غیر متوقع اور پریشان کن فیصلہ ثابت ہوئی ہے۔