کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن ، سرد جنگ سے کھلی جنگ میں تبدیل
کراچی(سٹاف رپورٹر)کسٹم ایجنٹس کی نمائندگی کون کرئے گا ،ملک کے سب سے بڑے شہر میں کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے درمیان مقابلہ رواں ہفتے ہوگا۔کسٹم فیس لیس میں 46 کسٹم ایجنٹس کے خلاف مقدمات ،لائنسنس منسوخی نے کسٹم ایجنٹوں کے درمیان سرد جنگ کو کھلی جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔بزنس مین پینل نے برسراقتدار کسٹم ایجنسٹس گروپ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔46 کسٹم ایجنٹس کے خلاف مقدمات ،لائنسنس منسوخی کسٹم ایجنٹس کے درمیان تنازعے کی شدید وجہ بن گئی۔27ستمبر کو ہونے والے کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں براسر اقتدار گروپ کسٹم ایجنٹس الائنس اور بزنس مین پینل حصہ لے رہے ہیں۔بزنس مین پینل کے صدرارتی امیدوار یحییٰ محمد نے میڈیا کوبتایا کہ موجودہ برسراقتدار گروپ کی نااہلی کی وجہ سے کسٹم کے 46 ایجنٹس آج تک بحال نہیں ہوسکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل برسر اقتدار آکر کسٹم ایجنٹس کو بحال کرانے کی کوشش کرے گا اورہمکسٹم ایجنٹس میں پوائنٹ اسکورنگ نکلوائیں گے ۔یحییٰ محمد نے کہا کہ ہم نے میرٹ کو ترجیح دیتے ہوئے امیدوار نامزد کئے ہیں اور ان لوگوں کو موقع دیا ہے جوآجکل کی تیز رفتار تبدیلی سے ہم آہنگ ہوں اور ایس آر اوز اور نوٹیفکیشنز پر عبور رکھتے ہوں۔الیکشن میں نائب صدر کے امیدوار محمود الحسن اعوان نے کہا کہ ہمارا اختلاف پالیسی مسائل پر ہے، برسراقتدار گروپ نے صرف اپنی باری پر توجہ دی ہے،46 کسٹم ایجنٹس کے حوالے سے جو بھی کام کیا وہ بھی بری طرح ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی کوئی ادارہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کی باگ ڈور دیانتدار اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکرکام کرنے کے جذبہ سے سرشار نہ ہوں،ہمارا مقصد پیشہ ورانہ معیار کو مضبوط بنانا اور پالیسی سازی میں اپنی ایسوسی ایشن کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔واضح رہے کہ کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشنکے تین ہزار سے زائد ووٹرز میں سے 1833 ووٹرز 27 ستمبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔موجودہ الیکشن میں دونوں ہی گروپ جیتنے کے لئے پرا مید ہیں۔تاہم ایجنٹس کے خلاف مقدمات کو مستقبل میں ختم کرانا دونوں گروپوں کے لئے امتحان ہوگا۔