جامعہ کی بہتری اور طلباءکے فلاح کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ،پروفیسر ڈاکٹر خان عالم 

   جامعہ کی بہتری اور طلباءکے فلاح کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورورپورٹ)وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے کہا ہے کہ جامعہ میں معیاری حصول تعلیم کو یقینی بنانےکے لئے امتحانات سمیت ہرقسم کی تعلیمی سرگرمیوں میں اکیڈیمک کلینڈر پر عمل کودرآمد یقینی بنایا جائے۔جامعہ میں تحقیق اور تدریسی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف پروگرامز میں اساتذہ اور طلباءکی تعداد کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کے ڈائریکٹر ایڈمیشن، کنٹرولر آف امتحانات اور اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمک سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع وائس چانسلر سےڈائریکٹر ا یڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر افتخار عالم، کنٹرولرامتخانات بینش اور اسسٹنٹ رجسٹرا ر اکیڈیمک نعمان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم کا کہنا تھا کہ جامعہ کی بہتری اور طلباءکے فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے گے۔ جامعہ میں پڑھنے والے طلباءو طالبات کے وسیع تر مفاد میں جامعہ میں سنٹرلائز ٹائم ٹیبل تیا رکیاجائے گاتاکہ ہر صورت طلباءکے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔ اس موقع پر انہوںنے اجلاس کے شرکاءپر زور دیا کہ جامعہ سے معیاری حصول تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے جامعہ کے داخلوں سمیت،تدریسی عمل، امتحانات، کانوکیشن اور ہم نصابی سرگرمیو ں میں اکیڈیمک یونیورسٹی کلنڈ رپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمک کو ہدایت جاری کی کہ جامعہ اور اس سے الحاق شدہ کالجز کے لئے ایک جیسے نصاب پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے جامعہ میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے ہر قسم جامعہ میں اساتذہ اور طلبہ کا تقابلی جائزہ رپورٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔