پولیس شہریوں کیساتھ بہترین رویہ اپنائیں ،آر پی او جواد قمر

    پولیس شہریوں کیساتھ بہترین رویہ اپنائیں ،آر پی او جواد قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر جواد قمر نے دبئی اڈہ پولیس چوکی اور دیہہ پلو ڈھیری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان ظہور بابر آفریدی اور دیگر اعلی آفسران بھی آرپی او کے ہمراہ تھے۔ آر پی او نے چوکی میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا بنیادی فرض ہے اور اس مقصد کے لیے سیکیورٹی کے تمام نظام کو بہتر اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔آر پی او نے پولیس چوکی کے داخلی و خارجی راستوں، گشت کے نظام، سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا کہ شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں، سائلین کی بروقت رہنمائی کریں اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مردان پولیس کمیونٹی کے تعاون کے بغیر اپنے اہداف مکمل نہیں کر سکتی۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن15 یا قریبی پولیس سٹیشن کو دیں تاکہ بروقت ایکشن ممکن ہو سکے۔دورے کے اختتام پر آر پی او نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ محنت، ایمانداری اور پیشہ ورانہ رویہ رکھنے والے پولیس اہلکار محکمہ کے اصل سرمایہ ہیں۔