عبدالولی خان یونیورسٹی کالج فارویمن کا 16واں فاﺅنڈیشن ڈے تقریب 

عبدالولی خان یونیورسٹی کالج فارویمن کا 16واں فاﺅنڈیشن ڈے تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی کالج فار ویمن کا 16واں فا_¶نڈیشن ڈے پروقار تقریبات کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا جس کے بعد سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ یہ لمحہ خوشی، اتحاد اور نئے سفر کی شروعات کی علامت قرار دیا گیا۔تقریب میں ان طالبات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے تعلیم، تحقیق، کھیل اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح بہترین اساتذہ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں رنگا رنگ ٹیبلو اور قومی نغمے بھی پیش کیے گئے جن میں وطن سے محبت اور طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم خواتین کی اصل طاقت ہے اور یہی طاقت ایک روشن معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر زاہدہ پروین کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی انتھک محنت، لگن اور وژن کی بدولت یہ ادارہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔پرنسپل کالج ڈاکٹر زاہدہ پروین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سولہ سال کا یہ سفر قربانی، محنت اور لگن سے عبارت ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف علم فراہم کرتا ہے بلکہ کردار سازی، اعتماد اور قیادت کی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔آخر میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کالج فار ویمن علم و شعور کی روشنی بانٹتا رہے گا اور مستقبل کی نسلوں کو تعلیم کی طاقت سے نواز کر ایک روشن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا