بی آئی ایس پی پروگرام غریبوں کیلئے امید کی کرن‘احمد محمود
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین نے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام غریب کی جھولی میں ڈالا گیا چند ہزار نہیں بلکہ امید کہ وہ کرن ہے جس نے ثابت کیا کہ سیاست محض ایک نعرہ نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے بی آئی ایس پی پروگرام پر تنقید کرنے والے سیاسی بونے دراصل بغض پیپلزپارٹی جیسی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں پیپلزپارٹی اور بی ایس پی پروگرام پر تنقید کرنے والے ان عوام دشمن سیاسی بونوں سے سوال کیا جاتا ہے کہ ملک کی عوام کیلئے روزگار، صحت اور تعلیم کے میدان میں آپ نے کیا کیا تو ان کے پاس سوائے بہانوں اور تقریروں کے کچھ نہیں ہوتا پاکستان کا مزدور جو صبح صبح ریڑھی کھینچنے نکلتا ہے وہ جانتا ہے کہ بی آئی ایس پی کے پیسوں سے اس کے گھر کا بجٹ تھوڑا سنبھل جاتا ہے گھروں میں کام کرنے والی عورتیں جانتی ہیں کہ یہ امداد ان کے بچوں کیلئے دوا اور کتابوں کی ضمانت ہے لیکن ان سیاسی بونوں کو یہ نظر نہیں آتا انہیں صرف ایک ہی دکھ ہے کہ یہ سہولت بینظیر بھٹو کے نام سے کیوں جڑی ہے ؟ یہی ان کی اصل تکلیف ہے لیکن ہم ان سیاسی بونوں کو باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ شہید بینظیر بھٹو کا نام رہتی دنیا تک رہے گا اس نام کو مٹانے والے خود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ کسان ہے اور حکومت کی طرف سے 20 ہزار فی ایکڑ کسان کو ریلیف دینا اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے موجودہ سیلاب کی وجہ سے جو زرعی تباہی و بربادی ہوئی ہے اس سے جنوبی پنجاب سمیت تمام پنجاب کے کسانوں کی کمر آئیندہ آنے والے دو سے تین فصلوں تک سیدھی نہیں ہونی کسان کی اصل بحالی کیلئے زاتی تشہیر کو ہس پشت ڈال کر حقیقت پسندانہ انداز میں امداد دینی ہوگی تاکہ وہ آئندہ فضل کا بیج، کھاد اور مزدوری برداشت کر سکیں یہ وقت سیاسی بیان بازی کا نہیں بلکہ عملی تعاون کا وقت ہے نقصان بہت بڑا ہے کوئی سیاسی جماعت یا حکومت اکیلے اس کا ازالہ نہیں کر سکتی لہذا ہمیں سیاست سے مبرا ہوکر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنی ہوگی