میلے سے واپسی پر شراب میں  دھت افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ

    میلے سے واپسی پر شراب میں  دھت افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)بنگلہ منٹھار چک 143 پی کے میلے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

 سے واپسی پر شراب کے نشے میں دو نوجوانوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 114 پی کے رہائشی دونوں نوجوان میلے سے شراب کے نشے میں دھت حالت میں گھر لوٹ رہے تھے۔ راستے میں منٹھار پولیس کے ایک اہلکار نے انہیں مشکوک حالت میں دیکھ کر روک لیا۔ پولیس اہلکار کے روکنے پر نوجوانوں نے اس پر سیدھے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اہلکار محفوظ رہا اور اس نے فوری طور پر پیچھا کیا۔فرار ہوتے ہوئے یہ نوجوان قریبی گاں چک نمبر 140 بھی بڑی میں داخل ہو گئے جہاں انہوں نے ایک رہائشی گھر میں زبردستی گھس کر خود کو یرغمال بنا لیا اور پناہ لی۔خبر ملتے ہی مقامی عوام اور پولیس نے گھر کو گھیرا ڈال دیا۔ مقامی افراد کے ساتھ مل کر پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ اطلاعات ہیں کہ چک نمبر 140 پی کے رہائشیوں نے غصے میں آ کر گرفتار نوجوانوں کی اچھی طرح دھلائی کی۔اس کے بعد منٹھار تھانہ کی پولیس نے دونوں ملزمان کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ہے۔ ایک گرفتار ملزم کا نام یاسر علی معلوم ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف دہشت گردی، پولیس پر حملہ اور یرغمالی کے اضافی مقدمات درج کرنے کا امکان ہے۔