میلسی ‘ اراضی تنازعہ ‘خاتون وکیل پر مخالفین کی فائرنگ ‘بھگدڑ ‘خوف
میلسی (نامہ نگار) میلسی کے محلہ دین پورہ کی رہائشی معروف (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
وکیل مس اقصی حنا مترو ایڈوکیٹ نے مترو پولیس کو بتایا کہ اس سے ریاض ۔شاھد وغیرہ موضع مترو میں واقع ملکیتی اراضی سستے داموں خرید نا چاھتے ہیں ۔جس پر وہ انکار کر چکی ہے وقوعے کے روز عصر کے وقت وہ دیکھ بھال کے لیے اراضی پر گئی تو الزام علیہان ریاض ولد محمد حسین مسلح پسٹل ۔شاھدولد ریاض مسلح پسٹل ڈنڈوں سے مسلح ظہور کمہار اور چار نامعلوم افراد ٹریکٹر ٹرالی پر آگئے اوررقبہ کے اندر چاردیواری سے ٹریکٹر ٹکرا کر اسے گرانے لگ احاطے میں اگائے مسمی کے پودے اکھاڑ ے ۔روکنے پر ریاض نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا مگر وہ خوش قسمتی سے بچ گئی ۔شاہد نے اپنے پسٹل سے فائر کیے جس میں سے ایک فائراس کی کار کے دائیں سائیڈ والے شیشے کو لگا جس سے وہ محفوظ رہی ۔ظہور کمہار نے دیگر افراد کے ہمراہ ڈنڈوں کے زور پر اس کے پرس سے10ہزار روپے کی رقم نکال لی کار کا بیک کیمرہ توڑ ڈالا فائر نگ کی آواز پر گواہان کو آتے دیکھا تو اسلحے کے زور پر گرائی دیوار کی اڑھائی ہزار پختہ اینٹیں ٹرالی میں ڈال لیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے کہ اپنا رقبہ چھوڑ دو ورنہ جان سے مار دیں گے ۔پولیس تھانہ مترو نے352 -427-506 -148-149 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 798 /25 درج کر لیا ۔