ملتان ‘ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کیمپس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

  ملتان ‘ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کیمپس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی سرکاری یونیورسٹی نیشنل یونیورسٹی آف(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

 ماڈرن لینگویجز ملتان کیمپس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح یونیورسٹی کے ریکٹر میجر جنرل ّ(ر) شاہد محمود کیانی نے کیا.افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ریکٹر نمل اسلام اباد نے کہا کہ بحیثیت ریکٹر نمل میری اولین ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارا ادارہ اعلی معیار کی جامع تعلیم فراہم کرتا رہے۔ ہم اپنے طلبہ و طالبات کو جدید علوم، لسانی قابلیت، تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر فعال شرکت دار بن سکیں۔ ہمارے ادارے میں مارکیٹ کی ضروریات اور عالمی چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی پروگرام مرتب کیے جاتے ہیں ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ہم اپنے طلبا کو جدید تعلیمی مہارتیں مہیا کر رہے ہیں۔ہمارا مشن نمل کو تعلیم، تحقیق اور اختراع کے ایک مرکز کے طور پر مضبوط کرنا ہے اور اسے ایک ایسا ماڈل ادارہ بنانا ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر نمل لاہور کیمپس برگیڈیر (ر) ہمایوں ضیا چوہان، ڈائریکٹر نمل فیصل آباد کیمپس برگیڈیر (ر) ڈاکٹر محمد سلیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن برگیڈیر (ر) مظہر مسعود، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ندیم طالب، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن طفیل خلیل، ڈائریکٹر ریجنل سروسز کرنل (ر) محمد آصف، پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر جاوید, ڈین فیکلٹی اف لینگویجز ڈاکٹر محمد جمیل جامی اور ڈاکٹر محمد ندیم بھی ہمراہ تھے۔