مظفر گڑھ ‘فوڈ اتھارٹی ٹیم کا آپریشن بدبودار مضر صحت گوشت برآمد
ڈیرہ غازیخان‘مظفر گڑھ(سٹی رپورٹر‘خبر نگار) فوڈ سیفٹی ٹیم نے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
ناکہ بندی کے دوران چوک سرور شہید کوٹ ادو مظفرگڑھ میں ناقص گوشت سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑ لیا۔رکشہ سے بدبودار،رنگ تبدیل ہوا گوشت برآمد کیا گیا۔ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو انسانی صحت کےلیے انتہائی مضر قرار دیا۔سینکڑوں کلو ناقص گوشت ضائع کر کے سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ناقص گوشت کی سپلائی روکنے کے لیے شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر مسلسل ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس سے گزارش ہے ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے 1223 پر اطلاع دیں۔