1 لاکھ 5ہزار 496صارفین کی بجلی بحال
ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں سیلابی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
پانی اترنے والے علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔11اضلاع میں ایک لاکھ 5ہزار496 صارفین کی بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی۔میپکو ریجن میں سیلاب سے متاثرہونے والے تقریبا40فیصدحصوں کی بجلی بند کی گئی برانچز سے بحال کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں143فیڈرز سے بجلی کی ترسیل جزوی طورپر جبکہ35فیڈرز سے مکمل بحال کی گئی ہے ۔ضلع ملتان کے47ہزار، ضلع ساہیوال میں 15ہزار610،ضلع پاکپتن کے ایک ہزار274، ضلع رحیم یار خان کے 2ہزار539، ضلع بہاولپور میں 15،ضلع لودہراں میں 898، ضلع خانیوال میں22ہزار711، ضلع بہاولنگر میں 2 ہزار500، ضلع مظفرگڑھ میں12 ہزار707اورضلع کوٹ ادو میں 235صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں سیلابی پانی کم ہونے کے باعث فلڈ ریلیف کیمپس میں خدمات سرانجام دینے والے میپکو اہلکار بجلی بحال کرنے کے لئے تیار ہیں اور میپکو سرکلوں کے کنٹرول رومزکے افسران ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی کی ہدایت پر ایکسین شجاع آباد ڈویژن طارق محمو د ڈار اور ایس ڈی او جلال پورپیروالہ سب ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں متعدد علاقے تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کے زیر انتظام موٹر وے انٹر چینج جلال پور پیروالہ، 11KVبہادرپور ، کوٹلہ، صابرہ اور سمندری شہید فیڈرزکے بیجز نمبر 9سے 15کے علاقے، 11KV نوراجہ بھٹہ کے بیجز نمبر 6سے 8، 11KVخانبیلہ اور جعفر آباد فیڈرز کے بیجز نمبر 1،2،18،19اور 20کے علاقوں میں ابھی تک پانی موجود ہے ۔ تین مقامات پر قائم میپکو کے فلڈ ریلیف کیمپس میں میپکو کے اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹیوں پر موجود ہیں ۔