صوبہ بھر میں 22گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالجز بنانے کی منظوری ‘ذرائع
وہاڑی (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
اضلاع میں 22 نئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالجز کے قیام کی منظوری دے دی ہے جن میں وہاڑی میں (مترو، میلسی برائے خواتین)، مظفرگڑھ میں (کرم داد قریشی برائے طلبہ، لنگر سرائے برائے خواتین)، ڈی جی خان میں (کوٹ قیصرانی برائے طلبہ، تحصیل تونسہ شریف)، خانیوال میں (مخدوم پور پہوڑاں برائے خواتین)، شیخوپورہ میں (کوٹ پندی داس برائے خواتین)، فیصل آباد میں (اعواگت تحصیل جڑانوالہ، نسیم آرا کالج برائے خواتین)، حافظ آباد میں (سوکھکی تحصیل پنڈی بھٹیاں برائے طلبہ)، سرگودھا میں (چک نمبر 119/ایس بی تحصیل سلانوالی برائے خواتین، 75/ایس بی برائے خواتین، چک مبارک چاوہ تحصیل بھیرو برائے خواتین)، قصور میں (حبیب آباد تحصیل پتوکی برائے خواتین، بھگیانہ کلاں تحصیل پتوکی برائے خواتین، ہالہ تحصیل پتوکی برائے خواتین)، لاہور میں (جیا بگہ برائے خواتین، سدھوکی لنک فیروزپور روڈ رائیونڈ برائے طلبہ، صوفی آباد فیروزپور روڈ برائے طلبہ، صوفی آباد فیروزپور روڈ برائے خواتین، ہالوکی برائے خواتین) اور بہاولپور میں (ہیڈ راجگڑھ تحصیل یزمان برائے خواتین) شامل ہیں۔ ان کالجز کے قیام سے طلبہ و طالبات کو مقامی سطح پر اعلی تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے اور والدین پر اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔