ٹیچرز نے صدر ‘سیکرٹری کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

    ٹیچرز نے صدر ‘سیکرٹری کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن احتجاج کے باوجود ٹیچرز کو ریلیف نہ دلاسکی صرف تین مطالبات پر انتظامیہ نے حامی بھری ہے ٹیچرز(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

 کو اعتماد لے بغیر ہی سات روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا جس کی وجہ سے دھرنا اچانک ختم کردیا فیکلٹی میں غم وغصہ کی لہراور اور صدر اور سیکرٹری پر شدید تنقید کی گئی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نےاپنی مطالبات کی منظوری کےلئے ایک ہفتے سے جاری احتجاج کو اچانک ختم کردیاجس سے شکوک کے بادل چھا گئے اساتذہ میں مایوسی پھیل گئی بدھ کی رات صدر اے ایس اے کی طر ف سے جار ی ہونے والے میسج میں کہاگیا کہ مذاکرات کےلئے دھرنا فوری ختم کیا جارہا ہے جس سے یہ تاثر پھیل گیا کہ اے ایس اے دباو کا شکارہوگئی صدر اے ایس اے ڈاکٹر عبدلستار ملک کی جاری ہونےوالے پیغام میں کہاگیا کہ اے ایس اے کی قیادت میں جدوجہد کا حصہ بننے کے لئے تمام کمیونٹی کا شکر گزار اور قابل احترام ہوں بی زیڈ یو کے اساتذہ نے ایڈمن بلاک کے سامنے پرامن دھرنا دیااے ایس اے نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیںہم سے رابطہ کیا گیا ہے او کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے لیے وقت دیا جائے۔ہم پرعزم ہیں کہ اگر مسائل بات چیت سے حل ہو جائیں تو اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہےاسی مناسبت سے دھرنا ملتوی کیا جا رہا ہے۔ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں یہ میسج منظر عام پرآتے ہی ۔ فیکلٹی میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی اور صدر اور سیکرٹری کو آڑے ہاتھوں لیا اور اے ایس اے کو تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ اے ایس اے کا دھرنا بری طرح ناکام ہوگیا اے ایس اے نے اساتذہ کا ورک لوڈ بڑھانے اور ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر سیلیکشن بورڈ کے خلاف ایک ہفتہ سے جو ہڑتال کی کال دی ہوئی تھی پھرکچھ وجوہات کی بنیاد پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا اس منافقانہ رویے پر اساتذہ نے افسردہ ہیں جب صدر ڈاکٹر عبدالستار کا سلیکشن بورڈ تھا تو اے ایس اے اور بزوٹا نے وائس چانسلر آفس کا گھیراو کر کے دھونس سے ان کی پروفیسر کی سلیکشن کروا لی تھی اور اب دکھاوا کے لئے ایک دن کا دھرنا دیا جو کہ انتظامیہ سے بات چیت سے پہلے ہی ختم کر دیااساتذہ کا متفقہ مطالبہ ہے اب اے ایس اے7مئی کو ایک سال کا دورانیہ مکمل کرنے بعد اپنا قانونی جواز کھو بیٹھی ہے اس لئے فوری طور پر اے ایس اے کوتحلیل کرکے نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے دوسری طرف یونیورسٹی میں دھرنا ختم ہونے کی خبر ٹاک آف دی ٹاون بنی رہی سارا دن اساتذہ دھرنا ختم کرنے کی وجہ پوچھتے رہے لیکن اے ایس اے حکام کی طرف سے صرف یہ کہاگیا کہ انتظامیہ سے مذاکرات کریں گےجس پر اساتذہ بہت افسردہ نظر آئے