صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن ‘ مضر صحت اشیا تلف
ملتان(وقائع نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارروائیاں، گلشن مارکیٹ، قادر پور راں بائی (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )
پاس، متی تل روڈ، پرانا شجاع آباد روڈ، دولت گیٹ، انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔ خوراک کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات، ممنوعہ اجزا کے استعمال پر راواں بائی پاس معروف ریسٹورنٹ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ۔ کھانوں میں باسی سبزیوں کے استعمال، فریزر میں حشرات پائے جانے پر گلگشت کالونی میں ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ۔ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر پان شاپ اور کریانہ سٹورز کو بھاری جرمانے عائد کردیے گئے۔ خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اجزا کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات پر 4 فوڈ مینوفیکچرنگ یونٹس کو 50، 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔