وفاقی محتسب ‘ملتان میں انسداد ہراسیت ریجنل آفس کا آغاز

  وفاقی محتسب ‘ملتان میں انسداد ہراسیت ریجنل آفس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (FOSPAH) نے جنوبی پنجاب میں انصاف تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ملتان میں اپنے سب ریجنل آفس(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

 کا آغاز کر دیا ہے جس کے قیام کا مقصد جنوبی پنجاب کے لوگوں، بالخصوص خواتین کے لیے کام کرنے کی جگہ پر ہراسانی کےخاتمے اور متاثرہ اشخاص کو انصاف ان کی دہیلیز پر مہیا کرنا ہے۔ملتان میں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ذیلی دفتر جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میڈم فوزیہ وقار کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں شکایت درج کرانے پر کسی قسم کی کوئی فیس لاگو نہیں ہوتی مزید یہ کہ FOSPAH دفتر میں فریقین کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے عملہ موجود ہے۔ FOSPAH سب ریجنل آفس ملتان جنوبی پنجاب کے مختلف وفاقی اور پرائیویٹ اداروں میں لوگوں کی آگاہی کے لیے سیمینار اور انسداد ہراسیت کمیٹیوں کی تشکیل اور ٹریننگ کے لیے کوشاں ہے- ہراساں کرنے اور امتیازی سلوک کے خلاف زیرو ٹالرینس کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ متاثرہ خواتین و حضرات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور محفوظ ماحول پیدا کیا جائے جہاں خواتین اور مرد وقار کے ساتھ کام کر سکیں۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے ذریعے ٹرانسجینڈر افراد کے سماجی و قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں درپیش امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں مذید یہ کہ FOSPAH اسلام آباد کی حدود میں واقع خواتین کی جائیداد میں ان کے جائز حقوق دلوا کر انہیں معاشی طور پر با اختیار بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔www.fospah.gov.pk پر آن لائن کمپلینٹ درج کرائی جا سکتی ہے مذید یہ کہ ہیلپ لائن نمبر 03444367367 پر کال کر کے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے نمائندوں سے بات کر کے معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں اور سب ریجنل آفس ملتان کے لائن نمبر0619220009 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔