محکمہ ایکسائز ٹیمیں متحرک ‘30کروڑ روپے کی وصولیاں

    محکمہ ایکسائز ٹیمیں متحرک ‘30کروڑ روپے کی وصولیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈسٹرکٹ کی جانب سے رواں مالی سال 26/ 2025 کی پہلی سہہ ماہی میں 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

ٹیکس کی مد میں 30 کروڑ روپے کی وصولیاں کرلی ہیں جبکہ محکمہ کو 30 ستمبر تک رعایتی پیکج کے تحت ڈسٹرکٹ سطح پر 80 کروڑ جبکہ ڈویژن سطح پر 90 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے 2 لاکھ سے زائد ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نوٹسز ڈور ٹو ڈور موصول کروائے جاچکے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر گذشتہ سال کے ہدف1 ارب 22 کروڑ روپے سے بڑھا کر امسال1 ارب 75 کروڑ روپے کردیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 53 کروڑ روپے زائد ہے ڈپٹی ڈائریکٹر/ ایڈمن خالد حسین قصوری کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک ملتان ڈسٹرکٹ کے لیئے مقررہ سالانہ ٹیکس اہداف کا 80 کروڑ اور ڈویژن سطح پر 90 کروڑ روپے ٹیکس ریکوری کا ٹاسک دیا گیا ہے اس ضمن میں ضلع ملتان کی بزنس کمیونٹی، چھوٹے تاجران، لگژری ہاوسز کے مالکان پنجاب حکومت کے اس 5 فیصد ریلف پیکج سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے 30 ستمبر تک اپنے ذمے واجب الادا پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور پراپرٹی ٹیکس کے چالان گھر گھر اور کمرشل یونٹس کے ٹیکس گزاروں تک ایکسائز عملہ کی جانب سے پہنچائے جاچکے ہیں تمام ٹیکس گزار رعایتی پیکج سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 30 ستمبر تک ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اپنے شہر کی تعمیر و ترقی میں شراکت دار بنیں خالد حسین قصوری نے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکس گزاروں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے سمیت حکومتی محاصل کی ریکوری کے لیئے مزید محنت و لگن سے فرائض انجام دیں۔