لاہور ہائیکورٹ ‘ قومی احتساب بیورو کیخلاف شہری کی درخواست نمٹا دی گئی
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس اسجد (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
جاوید گھرال اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے قومی احتساب بیورو کے خلاف ملتان کے شہری محمد یونس سہو کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹیشنر کی بطور سیکیورٹی رکھی گئی اراضی کی فرد ملکیت واپس کریں۔ پیٹیشنر کے وکیل محمد نعیم خان نے فاضل بنچ کو اگاہ کیا کہ قومی احتساب بیورو نے ان کے موکل محمد یونس سہو کو واپڈا ٹان فیز تھرڈ کیس میں گرفتار ہوا۔ نیب کے مطالبے پر 25 لاکھ روپے جمع کروائے گئے اور باقی رقم کیلئے اراضی کی فرد ملکیت بطور شیورٹی جمع کرائی تھی ۔بعد میں ایک کنال اور دس مرلے کی دو فائلیں جمع کرائیں مگر اس کی فرد ملکیت تاحال واپس نہیں کی جارہی ہے۔