ملتان ‘سالانہ خاتم الانبیا رحمت العالمین سیرت کانفرنس
ملتان (سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک امن کے زیراہتمام 33ویں سالانہ خاتم الانبیا رحمت العالمین حضور اکرم نور مجسم سیدنا محمدمصطفی سیرت کانفرنس خیابان اکابرین تحریک(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
پاکستان پر منعقد ہوئی جس میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام مشائخ عظام سیاسی مذہبی سماجی بین المذاہب اور بیرون ممالک۔سے مندوبین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی کانفرنس سے چیئرمین سینٹ آف پاکستان اور سابق وزیر اعظم مخدومسید یوسف رضا گیلانی مرکزی چیئرمین پاکستان تحریک امن سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے اپنے اپنے۔خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے اپنی پہچان اور عالمین کے لیے خاتم الانبیا حضور پاک محمد مصطفی کو رحمت برکت محسن انسانیت رحیم وکریم طیبہ کے چاند کی صورت دنیا میں بھیجاانہوں نے امت مسلمہ اور قوم پاکستان کو خاتم الانبیا کے 1500سالواں یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج ہم عہد کریں قرآن پاک اور فرمان رسالت پر عمل کریں گے اطاعت خدا اور اطاعت مصطفی کی پیروی کو اپنے اندرعملی نمونہ بنا کر ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہم سچے اور پکے مسلمان ہیں محبت اتفاق اتحاد بھائی چارہ اور یکجہتی امہ اور ملک پاکستان کے استحکام خوشحالی کے لیے پیروی سنت ادا کرتے ہوئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے مخدوم سیدیوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک امن کی حیثیت سے پچھلے 33سال سے اصلاح معاشرہ خدمت انسانیت امن بھائی چارہ رواداری اور پالستان کومستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جو قابل ستائش ہے اس کی مثال آج اس سیرت کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر اور دیگر عمائدین کی شرکت اور اتنے بڑا اجتماع جنوبی پنجاب میں مرکزی حیثیت حاصل کر چکا ہے مخدومسید غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں یہ سعادت بخشی کہ وجہ تخلیق کائنات حضور اکرم محمد مصطفی کی پندراں سو سالہ ولادت باسعادت منانے کی خوشیاں منا رہے ہیں اور اللہ تعالی نے ہمیں توفیق دی اور آج ہم یہ بھی عہد کریں ہمارا ملک پاکستان کلمہ طیبہ اللہاور حضور پاک محمد مصطفی کے نام پر وجود میں آیا ہم تحریک پاکستان کے اکابرین کو پاکستان کی تخلیق میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں کانفرنس سے سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی صدر انجمن اسلامیہ،مخدوم عمران الحسن گیلانی،سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی،سیاسی سماجی رہنمامخدوم زادہ سید راجن بخش گیلانی،سابق صوبائی وزیر حافط اقبال خاکوانی،سابق وفاقی وزیر ملک عبدالغفار ڈوگر،سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری،سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں،پاکستان تحریک انصاف کے بانی ہنمامیجر ر مجیب احمد خان چیئرمین آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن،خواجہ محمد فاضل،مرحوم تنویر الحسن گیلانی کے بڑے صاحبزادے عامر الحسن گیلانی سابق ایم پی اے،نفیس انصاری سربراہ انصاری برادری،ضیا انصاری،مخدوم طفیل محی الدین گیلانی،سابق ڈپٹی میئرحاجی اختر بھٹہ،سجادہ نشین دربار سخی نواب مخدوم سید ذوہیب گیلانی،،ایوب مغل،ڈاکٹر اکمل مدنی،صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان سلطان محمود ملک،معروف سکالرعا مر رزاق اوبھایا ٹکٹ ہولڈرملک انور علی،،امام حسین عزداری کونسل چیئرمین خاور شفقت بھٹہ،۔ایوب مغل،رکن الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ آتے ہی دنیا بھر میں خوشی کے شادیانے بجنے لگتے ہیں، محفلیں سجتی ہیں اور دن عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے تحریک امن پاکستان اور انجمن اسلامیہ کی خدمات کو خواج تحسین پیش کیا انہوں نے تنویر گیلانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی خاندان نے ہمیشہ اتحاد قائم رکھا اور سیاست کے ساتھ ساتھ تعلیم و سماجیات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔سیرت کانفرنس کا مقصد عشقِ رسول ﷺ، غلامی رسول ﷺ اور اتحادِ امت کا پیغام عام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ ہی ہماری اصل پہچان ہے، اس مشن کو جاری رکھنے میں گیلانی خاندان ہمیشہ پیش پیش رہا ہے تحریک امن پاکستان کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم اور خدمتِ دین کے ساتھ جوڑنا ہے سیرت طیبہ ﷺ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ سیرت کانفرنس اتحادِ امت کا ذریعہ ہے اور ایسی محافل معاشرتی بگاڑ کو دور کرنے میں مددگار ہیں۔ عشقِ مصطفی ﷺ ہماری روحوں کی غذا ہے، ہمیں اپنی زندگیاں اسی رنگ میں ڈھالنی ہوں گی۔ عید میلادالنبی ﷺ کا پیغام اخوت اور بھائی چارہ ہے، ہمیں اسے عملی طور پر اپنانا ہوگا۔ تعلیم و تحقیق کے ذریعے سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت عدل، مساوات اور محبت کا عملی نمونہ ہے تاجر برادری ہمیشہ دینِ اسلام کی سربلندی اور جشن میلادالنبی ﷺ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت تمام انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہے سیرت کانفرنس کے اختتام پر مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے اجتماعی دعا کراتے ہوئے غزی کے شہید مسلمانوں اور سابق وفاقی وزیر اور صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کے لیے دعا مغفرت کرائی اور انکی بلندی درجات و اعلی مقام وبخشش کی خصوصی دعا کی۔کانفرنس میں سابق صدر ہائیکورٹ بار ریاض الحسن گیلانی،طارق قادری،عاشق قادری، شہباز قادری، دلاور قادری،جہانزیب وارن،غیاث علی گردیزی، فرخ عباس ایڈووکیٹ، سعد گیلانی ایڈووکیٹ،اسد ممتاز، محمد حسین آزاد، امجد بخاری، ڈاکٹر غلام نبی عباسی، اکمل وینس،قاری سعید سرمد تلاوت،عالمین گیلانی،غوث انور گیلانی،فیصل محی الدین گیلانی،سلیم خان بلوچ،صدر الدین گیلانی، تصویر گیلانی، لائسنسدار صدر الدین گیلانی، حافظ معین الدین خالد، منور خورشید صدیقی، بدر گیلانی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق جہانگیر ایڈووکیٹ، عمران پتافی بلوچ،رمضان پتافی بلوچ، بلال گوپانگ، شرافت حسین بھٹہ،مخدوم زادہ حسن رضا گیلانی، سید شاہان صدر الدین گیلانی، سید ارتضی گیلانی، سید ہادی گیلانی، نورالامین خاکوانی،مہر خورشید سیال،سید عامر عبدالقادر گیلانی،مظیر جاوید،عامر شہزاد صدیقی،شعیب اکمل ہاشمی،چوہدری خالد نزیر تابش خان درانی،غلام خضر حیات،زین العابدین ایڈووکیٹ،غلام مصطفی گیلانی،اشرف قریشی،عابد تھہیم،رضوان عابد تھہیم،باقر گردیزی،ڈاکٹر شہوار حسین،،ملک انور علی،طلحہ رضوی،ملک شہزاد اکبر،ڈاکٹر محمد علی ملک،حاجی خلیل راں،زاہد بلال قریشی،مطلوب بخاری،،میاں رزاق،غلام مصطفی گیلانی،ملک شہزاد،حسنین سعید گیلانی،شوکت علوی،ساجد شاہ بخاری،آصف رفیق رجوانہ،عثمان خان بابر دیگر سیاسی سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی جبکہ عمران یوسف،الیاس بھٹی،ملک سجاد،بطارق قادری،تاج احمد تاج،شہباز قادری،عامر قادری،شیخ عبدالحمید دیگر نے ھدیہ نعت پیش کیا اس موقع پر چیئرمین سینٹ اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پاکستان تحریک امن سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے ایک دوسرے کی روائیتی دستار بندی بھی کی۔