جعلی سٹمپ بنوا کر معاہدہ بیع بنانے کا کیس ‘ملزم کو چھ ماہ قید ‘ 30ہزار جرمانہ 

  جعلی سٹمپ بنوا کر معاہدہ بیع بنانے کا کیس ‘ملزم کو چھ ماہ قید ‘ 30ہزار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر)جعلی اسٹامپ بنوا کر معاہدہ بیع(بقیہ نمبر12صفحہ7پر )

 بنانے کا کیس، عدالت نے جعل سازی کے مرتکب کو 6 ماہ قید اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی دوگواہان بری کردیا گیا چک نمبر524/TDA کے مرید حسین ولد غلام سرور بریار کی زمین ہتھیانے کے لئے ملزمان عبدالقدوس ولد محمد نواز قوم چانڈیہ نے دی بنک آف پنجاب سے اسٹامپ پیپر لیکر اسکے نام کا جعلی معاہدہ بیع تحریر کرایا لیا۔ جس پر تھانہ صدر چوک سرورشہید میں مقدمہ نمبر90/25 بجرم471,468,420 ت پ درج ہوا۔ جو کہ عدالت جناب عدیل احمد چیمہ سول جج علاقہ مجسٹریٹ چوک سرورشہید میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز عدالت نے اسکا فیصلہ سنا دیا معاہدہ بیع جعلی ثابت ہوا اور معاہد بیع جعلی ثابت ہونے پر ملزم عبدالقدوس کو چھے ماہ کی قید اور 30ہزار جرمانہ کی سزاجبکہ دیگر ملزمان حق نواز ولد فیض بخش، محمد شریف ولد غلام فرید جو کہ معاہدہ بیع میں گواہان تھے کو بری کردیا گیا ہے۔