سیلاب ‘مختلف علاقوں میں لمپی سکن سے متعدد جانور ہلاک ‘ خوف وہراس

      سیلاب ‘مختلف علاقوں میں لمپی سکن سے متعدد جانور ہلاک ‘ خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)سیلاب یا کوئی اور وجہ ۔میلسی کے مختلف علاقوں (بقیہ نمبر13صفحہ7پر )

میں لمپی سکن کی وبا پھیل گئی ۔جس کی شدت کم اور زیادہ بتائی جاتی ہے اس دوران مویشی پا لوں کے لاکھوں روپے کے مویشی جان سے گئے ۔مویشی پالوں کے مطابق بیماری لگنے پر مویشی کی رانیں سوج جاتی ہے زیادہ شدید حملے کی صورت میں ٹانگوں اور جسم کے مختلف حصوں پر سوجن کے ساتھ ساتھ پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں اور چند ہی دنوں میں مویشی کی جان نکل جاتی ہے ۔میلسی کے قریبی موضع خان پور کے مویشی پال عبدالجبار عرف باری نے بتایا کہ چھ روز کے اندر وہ اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی گائے سے محروم ہوا حالانکہ وہ مویشی خانے میں صفائی رکھتا رہا ہانچ روز تک ویٹرنری ڈاکٹر کا علاج کراتا رہا مگر گائے ہلاک ہو گئی اسی قصبہ میں مویشی پال مستری محمد اسلم باگے والا کی دو گائیں مالیتی چھ لاکھ ہلاک ہو گئیں ۔مویشی پالوں کے مطابق شیرگڑ ھ تا آرے واھن کی غیر سیلابی پٹی کے مواضعات میں اس بیماری کا تھوڑا یا شدید حملہ ہوا ہے جس کی مبینہ طور پر ویکسین نہیں ہے یا ویکسینیشن نہیں ہوئی ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اس حوالے سے سروے اور ویکسینیشن کا مطالبہ کیا ہے ۔