محمد پور ‘مبینہ پولیس مقابلہ ‘ایک اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار
راجن پور( تحصیل رپورٹر)پولیس کے مطابق 03 مسلح ملزمان(بقیہ نمبر14صفحہ7پر )
ڈکیتی کی واردات کی نیت سے موٹرسائیکل پر سوار تھے ، پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر ملزمان نے پوزیشن سنبھال کر پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ ، پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری کے تحت بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی ، ملزمان رات کی تاریکی کی آڑ میں فرار ، جائے وقوعہ کی تلاشی لینے پر ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ،: گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شہباز عرف گھبہ دریشک کے نام سے ہوئی ، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس پر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ، : فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، چور و ڈکیت گینگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہماری اوالین ترجیح ہے