گگو منڈی ‘ منشیات مقدمہ میں بزرگ گرفتار ‘ رہائی ‘صدمہ سے جاں بحق

    گگو منڈی ‘ منشیات مقدمہ میں بزرگ گرفتار ‘ رہائی ‘صدمہ سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگومنڈی(نامہ نگار)پیسے کی لالچ یاغفلت،منشیات کے(بقیہ نمبر15صفحہ7پر )

 مقدمات میں شریف شہریوںکے شناختی کارڈنمبردرج،صدمے سے80 سالہ بزرگ چل بسا۔پٹرولنگ پولیس نے درج مقدمہ میں نامزدملزم کی بجائے بزرگ شہری کاشناختی کارڈ درج کردیادران سفرمحمداکرم کوگرفتاری کے بعدرہائی ملی تھی۔دوسری ایف آئی آرمیں نامزدمنشیات فروش کی بجائے صحافی کے شناختی کارڈکانمبرلکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پیسے کی لالچ،غفلت یامنشیات فروشوں سے سازبازپٹرولنگ پولیس ماناموڑکے اہلکاروں کی طرف سے تھانہ گگومنڈی میں درج کروائے گئے منشیات فروشی کے دومقدمات میں ایف آئی آر میں نامزدملزمان کی بجائے 80سالہ بزرگ اورایک صحافی کاشناختی کارڈنمبر درج کردیاگیابزرگ شہری محمداکرم بذریعہ بس سفرکررہاتھاکہ لودھراں کے نزدیک کارڈ چیک ہونے پرپولیس نے بتایاکہ اس کے خلاف تھانہ گگومنڈی میں20لٹردیسی شراب کامقدمہ نمبری23/2019 درج ہے اوراسے گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیارہائی کے بعد محمداکرم صدمے سے چل بسااسی طرح ایک دوسری ایف آئی آر نمبری595/19بھی پٹرولنگ پولیس ماناموڑکی طرف سے تھانہ گگومنڈی میں درج کروائی گئی ہے جس میں طارق نامی ملزم سے شراب برآمدگی کے مقدمہ میں ایک صحافی کانمبر درج ہے شہریوں نے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے