احسان الحق باجوہ ‘سہیل خان زاہد کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ ‘ ملاقاتیں 

     احسان الحق باجوہ ‘سہیل خان زاہد کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ ‘ ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور خصوصی(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )

 ہدایات کی روشنی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باحوا،ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد ،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے چشتیاں میں قائم فلیڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامی اقدامات اور ریلیف کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ متاثرہ افراد کو کھانے پینے کی اشیا، پکا ہوا کھانا، خشک راشن کے بیگز بھی تقسیم کئے اور فلڈ ریلیف کیمپ میں دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ جانوروں کے لیے ونڈا، سبز چارہ، چوکر اور توڑی وافر مقدار میں میسر ہے جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں جانوروں کے علاج معالجے کے لیے ادویات اور ویکسین کے ساتھ موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہونے پائے اور سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، لائیو اسٹاک، ہیلتھ، ریسکیو 1122 اور دیگر محکمے متاثرہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔احسان الحق باجوا نے کہا کہ متاثرین کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام الناس نے انتظامیہ کے بروقت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔