لائیو سٹاک ٹیم کا آپریشن ‘لوڈر رکشہ سے مردہ گائے برآمد ‘کارروائی شروع
لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک نے بروقت کارروائی کر کے(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )
شہریوں کو مردہ گائے کا گوشت کھانے سے بچا لیا تفصیل کے مطابق چک نمبر 84 عباسیہ تحصیل لیاقت پور کے قصاب ظفر حسین نے چک نمبر 31 عباسیہ لیاقت پور سے مردہ گائے ذبح کی اور علی رضا نامی شخص کے رکشہ پر لوڈ کروا کے لے جا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر انچارج سلاٹر ہاوس ڈاکٹر محمد تقی شاہ نے ڈاکٹر فیصل اسلام اور رانا محمد امجد کے ہمراہ تعاقب کر کے رکشہ کو چک نمبر 31 عباسیہ کے قریب قابو کر لیا ذبح شدہ گائے کا طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گائے ذبح ہونے سے کئی گھنٹے پہلے مر چکی تھی مردہ گائے کو رکشہ پر لوڈ کر کے گھاس پھونس سے ڈھانپا گیا تھا محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور علی رضا اور رکشہ بمعہ گائے پولیس تھانہ سٹی لیاقت پور کے حوالے کر کے ملزم ظفر حسین قصاب اور رکشہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کے لیئے تحریری درخواست دے دی ہے۔