امتحانی سنٹرز پرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ 

     امتحانی سنٹرز پرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میں شفاف امتحانات کےلئے سنٹر وں پرایک ہزار سی سی ٹی کیمرے لگانے کافیصلہ کرلیا ذمے داری سیکرٹری بورڈ ملتان(بقیہ نمبر1صفحہ7پر )

 کوسونپ دی گئی جنوبی پنجاب سمیت پنجاب بھر میںمیڑک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شفافیت کو سو فیصد تک یقینی بنانے کےلئے وزیر اعلی نے بڑا قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کے امتحانی سنٹروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیںگے ،جو سنٹرل کنٹرول ہوں گے جس کا مرکزی کنٹرول روم لاہور میں ہوگا اس پراجیکٹ کےلئے پہلے مرحلے میں ایک ہزار کیمرے لگائے جائیں گے تاکے آئندہ سال 2026کے سالانہ امتحان سے قبل کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جاسکے یہ کیمرے وزیر اعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لگائے جائیں گے اوریہ کیمرسے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن فراہم کرے گی ان کی کیمرں کی تنصیب کی لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی کنوینئر تعلیمی بورڈ ملتا ن کے سیکرٹری خرم شہزاد قریشی کو بنایاگیا ہے ممبران میں کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ اور ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر، ممبر/ سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور ہوں گے یہ کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل تفصیل لیکر ان کی تقسیم اور تنصیب مقررہ ایس اوپیز کے تحت یقینی بنائے گی ، سیکرٹری بورڈ ملتان اس اسائنمنٹ کے لیے فوکل باڈی کے طور پر کام کریں گے اور کام کی تکمیل مقررہ وقت میںیقینی بنانے اور ریکارڈ محفوظ بنائیں گے ۔