اراضی تنازعہ ‘بھائیوں میں جھگڑا ‘تشدد ‘ ایک جاں بحق

  اراضی تنازعہ ‘بھائیوں میں جھگڑا ‘تشدد ‘ ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان)تھانہ کالا کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر لڑائی ایک بھائی جانبحق دو گرفتارکرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ ڈیرہ سبزانی میں(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )

 زمین کے تنازعہ پر تین بھائیوں میں لڑائی ہو گئی دو بھائیوں غلام فرید اور غلام عباس سبزانی نے مل کر اپنے بھائی غلام حسن سبزانی جو کہ دل کا مریض تھا پر تشدد کیا اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا پولیس موقع پر پہنچ گئی دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازی خان بھجوا دیا گیا ۔