لودھراں ‘ سیلابی علاقوں میں کل سے سروے شروع
لو د ہراں(نما ئند ہ پاکستان)وزیراعلی کی ہدایت پر لودھراں میں سیلاب سروے کل26ستمبر سے شروع ہوگا۔اربن یونٹ، ریونیو،ایگریکلچر اور پاک آرمی کی جوائنٹ ٹیمیں(بقیہ نمبر4صفحہ7پر )
سروے کریں گی۔اس حوالے سے ڈی سی آفس میں سروے ٹیموں کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ٹریننگ میں سپیشل سیکرٹری ہاسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نذیر نے خصوصی شرکت کی ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ،اے سیز اصغر لغاری،ارم شہزادی بھی موجود تھیں۔لودھراں اور کہروڑپکا میں 4محکموں کی 26 ٹیمیں فیلڈ سروے میں متحرک ہونگی۔سروے میں ہوم،کراپس اور لائیو سٹاک نقصانات بارے ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا۔سپیشل سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں ضلع میں سیلاب کے دوران ہمدردانہ اور شفاف انداز میں کام کیا گیا،اب نقصانات کے درست ڈیٹا کیلئے بھی صاف اور شفافیت کے ساتھ کام کیا جائے،ٹیمیں کسی پریشر کو خاطر میں نہ لائیں،شفاف ڈیٹا کیلئے گائیڈ لائنز پرضرور عمل کیا جائے،لودھراں ضلع کے ڈیٹا کی ہائی لیول پر انسپکشن ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نذیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جوائنٹ ٹیموں کو بھرپور سپورٹ فراہم کریگی،ڈیٹا شفاف ہوگا تو ہماری بھی عزت بڑھے گی،حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریگی،20دنوں میں سیلاب نقصانات کا سروے مکمل کرنیکی کوشش کرینگے جب کہ اس بارے میں شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر سید وسیم حسن شاہ نے ڈیجیٹل سروے بارے آگاہی بھی فراہم کی۔