حقیقی سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کرنیکا حکم ‘ٹیموں کو ٹاسک
لو د ہراں(نما ئند ہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنی نذیر کی حالیہ سیلاب بارے میڈیا بریفنگ،لودھراں انتظامیہ کی زیرنگرانی حالیہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات (بقیہ نمبر5صفحہ7پر )
کیلئے سروے100فیصد میرٹ پر ہوگا،سیلاب سے متاثرہ حقیقی لوگوں کا شفاف ڈیٹا حکومت کوارسال کیا جائیگالودھراں کی ضلعی انتظامیہ سیلاب میں حقائق عوام تک پہنچانے والوں کی معترف ہے،پریس سپورٹ کیساتھ درست معنوں میں عوامی خدمت کو یقینی بنایا گیا۔پریس بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن شاہ،اے سیز اصغر لغاری،ارم شہزادی،ڈی ای او شکیل احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نذیر نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے لودھراں اور کہروڑپکا کی دو تحصیلوں میں سیلاب سے 43مواضعات متاثر ہوئے،سیلاب سے4 مواضعات مکمل،39عارضی متاثر ہوئے، 5755لوگوں،25021 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،مجموعی طور پر دو تحصیلوں کا 41577 ایکڑ رقبہ اور 22601آبادی متاثر ہوئی۔ڈاکٹر لبنی نذیر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین اور انکے جانوروں کو کھانا اور چارا بھی دیا گیا،ضلع میں سروے ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے،تباہ ہونیوالی سڑکوں کی عارضی مرمت کا کام جاری ہے،سیلاب کے بعد ضلع میں کسی قسم کے وبائی امراض نہیں پھوٹے،تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کار خیر میں ہاتھ بٹانے والے مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا،ضلع میں سیلاب متاثرہ انسانوں اور جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا،ڈاکٹر لبنی نذیر نے مزید کہا کہ لودھراں میں مثبت رپورٹنگ پر میڈیا پرسنز کی شکر گذار ہوں۔